جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رومشی نالےRomeshi Nala میں غیر قانونی طریقے سے باجری، پتھر اور ریت نکالے جا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں میں مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
باجری، پتھر اور ریت نکالے نالنے سے نالے میں گڑے پڑ جاتے ہیں جس کے باعث وجہ سے نالے کے کنارے زرعی زمین کو سینچائی کیلئے پانی دستیاب نہیں ہوتا جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پلوامہ:نالے سےکان کنی ریت نکالنے پر روک لاگئی جائے اس سلسلے میں محمد امین نے بتایا کہ انہوں نے یہ معاملہ کئی بار انتظامیہ کی نوٹس میں لایا تاہم آج تک اس غیرقانونی کان کنی کو نکالنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس کان کنی کی وجہ سے ان کی زرعی زمین کو کافی نقصان پہنچایا جارہا ہیں۔اس نالے سے عوام کاگزر مشکل ہوتا ہے کیونکہ کہ اس نالے میں گہرے گڑھے بن گئے۔
مزید پڑھیں:Extraction Of Sand From River :رامبن میں دریا سے ریت نکالنے پر مقامی لوگوں کو اعتراض
اس سلسلے میں ڈی ایم جیالوجی مائننگ ڈیپارٹمنٹ پلوامہ ہلال احمد نے کہا کہ ہم نے رومشی نالے پر ملازمین کو تعنیات کیا ہے اور انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ جو بھی غیر قانونی کان کنی نکالتا ہوا پایا جائےگا ، اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ کے اندر ہم نے 33گاڑیوں کوضبط کیاہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔