ETV Bharat / state

پانپور ہسپتال اور ہائی وے پر افطاری کیمپس

ماہ رمضان کے اس پاک مہینے میں جہاں لوگ نیکیاں کمانے کے لیے طرح طرح کے کام انجام دیتے ہیں وہیں، ایک رضا کار تنظیم 'ہیلپ فاؤنڈیشن' نے انسانیت کے جزبے کے تحت سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور اور نیشنل ہاٸی وے پانپور پر روزہ داروں کے لیے افطاری کیمپ لگائے ہیں۔

پانپور ہسپتال اور ہائی وے پر افطاری کیمپس
پانپور ہسپتال اور ہائی وے پر افطاری کیمپس
author img

By

Published : Apr 15, 2021, 4:35 PM IST

Updated : Apr 15, 2021, 5:16 PM IST

ماہ رمضان کے پورے مہینے میں ہسپتال میں موجود مریضوں، تیمارداروں اور ڈاکٹروں کے علاوہ نیشنل ہاٸی پر آنے جانے والے مسافروں اور ڈراٸیوروں کو مفت میں افطاری کے لیے کھانے پینے کی چیزیں فراہم کریں گے۔

وسطی کشمیر کے بڈگام میں سرچ آپریشن

ہیلپ فونڈیشن کے ایک کارکن نے کہا کہ انہوں نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور اور نیشنل ہاٸی وے پر یہ کیمپس لگائے ہے تاکہ روزہ داروں کو افطاری کے وقت کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور کے ارد گرد کوٸی مسجد یا دکان نزدیک میں نہیں ہے جس وجہ سے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے علاوہ تیمار داروں اور ڈاکٹروں کو افطاری کرنے میں مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔ اس لیے انہوں نے وہاں افطاری کا اہتمام کیا ہے تاکہ روزدار آسانی سے اپنا روزہ کھول سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے نیشنل ہاٸی وے پانپور پر بھی ایک کیمپ لگایا ہے تاکہ آنے جانے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے لیے افطاری کا انتظام کیا جا سکے۔

Last Updated : Apr 15, 2021, 5:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.