ETV Bharat / state

پلوامہ میں دھماکہ، 9 فوجی اہلکار زخمی - Arihal

پلوامہ میں دھماکہ، 8 فوجی اہلکار زخمی
author img

By

Published : Jun 17, 2019, 6:35 PM IST

Updated : Jun 17, 2019, 11:25 PM IST

2019-06-17 18:32:41

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آری ہل گاؤں میں آئی ای ڈی دھماکے میں 9 فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

پلوامہ میں دھماکہ، 8 فوجی اہلکار زخمی

ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے آری ہل میں عسکریت پسندوں نے فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی غرض سے آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ اس کے نتیجے میں نو فوجی اہلکار زخمی ہوئے اور نشانہ بنائے جانے والی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی دھماکہ کرنے کے بعد جنگجوئوں نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ اگرچہ فوجیوں نے جوابی کارروائی کی تاہم جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایک رپورٹ میں مقامی لوگوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے ایک زوردار دھماکے اور اس کے بعد گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ زخمی فوجیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر کی بادامی باغ فوجی چھاونی میں واقع 92 بیس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دریں اثنا سرینگر نشین دفاعی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جنگجوئوں کا حملہ ایک ناکام کوشش ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں چند فوجیوں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 17, 2019, 11:25 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.