وادی کشمیر کے نوجوان تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے مختلف مقابلوں میں حصہ لے کر وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ اپنا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔ وہیں نوجوانوں کو کھیل کی جانب راغب کرنے انتظامیہ و غیر سرکاری ادارے بھی اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ یہ اقدام اس لیے اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ وادی کشمیر کے نوجوان کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہاکی کھیل میں بھی قومی و بین الاقوامی سطح پر وادی کشمیر کی نمائندگی کرے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پلوامہ نورالحق کے علاوہ جموں و کشمیر ہاکی کی وائس پریذیڈنٹ اسماء علی کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر ہاکی کے سینئر وائس پریزیڈنٹ سید جمیل مصطفی بھی موجود رہے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ہاکی کھیل کا سامنا تقسیم کیا۔
جموں و کشمیر ہاکی کی وائس پریذیڈنٹ اسماء علی نے کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولت فرہم کرنے کی یقین دہانی کی۔ وہیں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پلوامہ نورالحق نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہاکی کھیل مں اپنا مستقبل تلاش کرنے کی کوشش کرے۔'
اس سلسلے میں ہاکی کھلاڑی محسن احمد نے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ہاکی کے کئی کھیل مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع پلوامہ میں ہاکی کھیل کا مستقبل اچھا ہونے والا ہیں'۔
انہوں نے کہاکہ ضلع پلوامہ انٹرنیشنل ہاکی ٹیرف زیرِ تعمیر ہے جو ہاکی کے کھلاڑیوں کے لیے ایک اچھا اقدام ہے انتظامیہ کی جانب سے اور کھلاڑیوں کو بھی آگے بڑھنے کے لیے موقع فرہم کیا گیا ہے'۔
اس موقع پر ایک ہاکی کے سینئر کھلاڑی علی محمد نے بات کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں ہاکی کھیل کا کافی رجحان تھا۔ لیکن دوسرے کھیلوں کی وجہ سے ہاکی کی طرف نوجوانوں کا رجحان کم ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ اب ہاکی کے اچھی دن شروع ہونے لگے ہیں'۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پلوامہ نورالحق نے بات کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان اب ہاکی کھیل کو بھی اپنا رہے ہیں یہ ایک اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں بین الاقوامی طرز پر ہاکی ٹیرف تیار ہونے جا رہی ہے جو ان نوجوانوں کے نام وقف کی جائے گی۔'
انہوں نے کہاکہ اس بین الاقوامی طرز پر ہاکی ٹیرف بنانے کا ایک ہی مقصد ہے کہ ضلع پلوامہ کے نوجوان دوسرے کھیل مقابلوں کے ساتھ ساتھ ہاکی میں بھی اپنی دلچسپی دکھائے۔
انہوں نے کہاکہ وادی کے نوجوانوں اگر ہاکی کھیل مقابلوں میں حصہ لیں گے تو وہ اپنے نام کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کا نام پورے ملک میں روشن کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ دوسرے کھیل مقابلوں کے بنسبت وادی کے نوجوان اپنا مستقبل ہاکی کھیل میں بنا سکتے ہیں۔'
اس سلسلے میں جموں و کشمیر ہاکی اور ہاکی انڈیا کی وائس پریذیڈنٹ اور اسماء علی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں کھیلاڑیوں کی ہاکی انڈیا ویب پورٹل پر ان کی رجسٹریشن کررہے ہیں۔'
انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو ضرورت کا سامنا بھی ہم فرہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ وادی کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں ہاکی کھیل سے جڑے جس پر ہم کام کر رہے ہیں۔'
مزید پڑھیں: