ETV Bharat / state

Batagund Hr Sec Annual Day: بٹہ گنڈ ترال ہائر سیکنڈری نے منایا یوم تاسیس

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 6:03 PM IST

یوم تاسیس کی نسبت سے منعقدہ تقریب میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول بٹہ گنڈ، ترال کے طلبہ نے رنگا رنگ پروگرامز پیش کرکے داد وصول کی۔ Annual Day Higher Secondary School Batagund Tral

بٹہ گنڈ ہائر سیکنڈری نے منایا یوم تاسیس
بٹہ گنڈ ہائر سیکنڈری نے منایا یوم تاسیس

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول، بٹہ گنڈ، میں یوم تاسیس کی نسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ عملہ اور مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اسکولی بچوں کی جانب سے رنگا رنگ پروگرامز کا اہتمام کیا کیا، جن میں کئی طلبہ نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا، جس پر شرکاء نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

بٹہ گنڈ ہائر سیکنڈری نے منایا یوم تاسیس

پروگرام کے دوران منشیات کی وبا کو ختم کرنے کے حوالے سے بھی بات کی گئی، جس پر طلباء نے ایک کشمیری ڈرامہ بھی پیش کیا۔ پروگرام کے آخر پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہایر سیکنڈری اسکول بٹہ گنڈ، ترال کے پرنسپل فیاض احمد میر نے بتایا کہ ’’یوم تاسیس کے موقع پر ادارے میں کئی رنگارنگ پروگرامز منعقد ہوئے جن میں اسکول کے ہونہار طلبا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ کلسٹر سے وابستہ دیگر اسکول ہیڈس نے بھی شمولیت کی۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ایسے پروگرامز طلبہ کی صلاحیت سازی کے لیے از حد ضروری ہیں۔Secondary School Batagund Tral Students presented Several Programmes during Annual Day

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.