پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ، ترال علاقے میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک میگا گولڈن کارڈ رجسٹریشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح بلاک میڈیکل آفیسر ترال ڈاکٹر وریندر سنگھ نے کیا جبکہ زیڈ ایم او ڈاڈسرہ ڈاکٹر پرمجیت سنگھ سمیت محکمہ صحت کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے کیمپ میں شمولیت کی۔ Health Department orgasnised camp in Dadsara Tral
کیمپ میں شریک درجنوں مقامی باشندوں نے موقع پر ہی اپنے اور اہل خانہ کے لیے گولڈن کارڈ کی رجسٹریشن کرائی اور محکمہ صحت کی اس پہل کا خیر مقدم کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاک میڈیکل آفیسر ترال ڈاکٹر وریندر سنگھ نے بتایا کہ گولڈن کارڈ سے غریب بیماروں کو بڑی حد تک راحت ملتی ہے کیونکہ اس کارڈ کی بدولت وہ کسی بھی اسپتال میں پانچ لاکھ تک اپنا علاج و معالجہ کرا سکتے ہیں۔Golden card Registration Camp in Dadsara Tral
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکار کی اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے فوراً سے پیشتر گولڈن کارڈ رجسٹریشن کرنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں:Golden Card Registration Camp بارہمولہ میں گولڈن کارڈ رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد