ETV Bharat / state

Tral MC Health Awareness Camp: ترال میونسپل کمیٹی میں ہیلتھ اویرنس کیمپ کا اہتمام - ترال ہیلتھ اویرنس کیمپ

میونسپل کمیٹی ترال میں منعقدہ جانکاری کیمپ میں سب ضلع اسپتال ترال سے مدعو کیے گئے ڈاکٹروں نے شرکا، جن میں صفائی کرمچاری بھی شامل تھے، سے صحت کا خیال رکھنے اور وقتاً فوقتاً چیک اپ کرانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترال میونسپل کمیٹی میں ہیلتھ اویرنس کیمپ کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 1:13 PM IST

ترال میونسپل کمیٹی میں ہیلتھ اویرنس کیمپ کا اہتمام

پلوامہ (جموں کشمیر) : ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے ان دنوں مختلف پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ جمعہ کو کمیٹی میں کام کر رہے صفائی کرمچاریوں سمیت دیگر عملہ کی صحت و تندرستی کے حوالہ سے ایک آگاہی اور تشخیصی کیمپ منعقد کیا گیا جس میں سب ضلع اسپتال (ایس ڈی ایچ) ترال سے مدعو کیے گئے ماہر ڈاکٹروں نے ملازمین کو جانکاری فراہم کی اور کہا کہ ’’صفائی کرمچاری ہمیشہ بازاروں میں گندگی کو صاف کرنے کے لیے تعینات رہتے ہیں اس لئے یہ حضرات ہیلتھ کے حوالہ سے حساس ہوتے ہیں جس کے لیے انہیں زیادہ احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔‘‘

جانکاری کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹروں نے صفائی کرمچاریوں پر زور دیتے ہوئے کہ ’’صحت کا خیال رکھنا ہر انسان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تکمیل ہو سکے۔‘‘ اس موقع پر صفائی کرمچاریوں کو مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے پر بھی زور دیا گیا۔ ماہر ڈاکٹروں نے صفائی کرمچاریوں سے وقتاً فوقتاً ہیلتھ چیک اپ کرانے پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں: Swachta League in Tral ایم سی ترال کی جانب سے سوچھتا لیگ کا اہتمام

پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے، پروگرام میں مدعو کیے گئے ایس ڈی ایچ ترال میں تعینات، ڈاکٹر مدثر نے کہا کہ ’’آج کے اس آگاہی کیمپ کے دوران جانکاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تشخیص بھی کی گئی۔‘‘ آئی فیلو کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ’’آئی فلو (آشوب چشم) ایک متعدی مرض ہے اور سینکڑوں افراد کو اپنی زد میں لے چکا ہے۔ اور اس حوالے سے یہاں بات نہیں کی گئی البتہ یہ بات ضروری ہے کہ اگر کسی بھی مریض میں اس طرح کے نشانات پائے گئے تو ان کو علاج و معالجہ فراہم کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے ہیلتھ ورکرز سمیت سبھی شہریوں سے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے اور وقتاً فوقتاً ہیلتھ چیک اپ کرانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.