ETV Bharat / state

'من کی بات میں تذکرے سے خوش ہوں'

author img

By

Published : Oct 26, 2020, 7:15 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے 'من کی بات' ریڈیو پروگرام میں پلوامہ کے اوکھو کاکہ پورہ میں واقع منظور احمد کے پینسل سلیٹ یونٹ کا تذکرہ کیا تھا۔

'من کی بات میں تذکرے سے خوش ہوں'
'من کی بات میں تذکرے سے خوش ہوں'

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ میں واقع 'جہلم ایگرو انڈسٹریز' کے مالک منظور احمد الائی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 'من کی بات' ریڈیو پرگرام کے دوران ان کے پینسل سلیٹ یونٹ کا تذکرہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے 'من کی بات' ریڈیو پروگرام میں پلوامہ کے اوکھو کاکہ پورہ میں واقع منظور احمد کے پینسل سلیٹ یونٹ کا تذکرہ کیا۔

اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت نے منظور احمد سے بات کی تو انہوں نے کہا: 'وزیر اعظم کی طرف سے ہمارے بارے میں بات کرنے سے حوصلہ و عزت افزائی ہوئی'۔

موصوف نے کہا کہ مجھے ایک دوست سے معلوم ہوا کہ وزیر اعظم نے میرے بارے میں بات کی ہے۔

'من کی بات میں تذکرے سے خوش ہوں'

انہوں نے کہا: 'اس سے عزت تو بڑھی اور حوصلہ افزائی اور خوشی بھی ہوئی'۔

انہوں نے کہا کہ میرے یونٹ میں سو سے زیادہ مزدور کام کر رہے ہیں۔

منظور احمد الائی نے کہا گھریلو حالات کی وجہ سے انہیں دسویں کلاس میں پڑھائی چھوڑنی پڑی۔ والد اور بھائی کے ہمراہ ایک بینڈ سا شروع کیا جہاں پر وہ سیب کے لیے لکڑی کی پیٹیاں بناتے تھے، اور بعد میں انہوں نے پینسل سلیٹ بنانا شروع کیا۔

من کی بات میں ان کا ذکر ہونے پر انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ان کا نام وزیر اعظم نریندر مودی تک پہنچایا اس سے ہمارے حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کہاں بنتی ہے آپکی پینسل؟
ای ٹی وی بھارت نے پینسل سلیٹ کے حوالے سے سب سے پہلے خبر نشر کی تھی جس کے بعد پینسل بنانے والے کی یونٹ ہولڈرس نے اپنے مسائل بھی بیان کئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.