پلوامہ: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں تیز ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ علاقے میں کئی مکانوں کی چھتیں گر گئی وہیں ایک مکان پر درخت گرنے کی بھی اطلاع ہے۔ متاثرہ مکان میں موجود افراد بال بال بچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملواری نیوہ علاقے میں کل رات تیز ہوا اور بارش کی وجہ سے دو مکانوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک مکان پر اخروٹ کا درحت گرگیا۔Gusty Winds Damage Houses in Newa Area of Pulwama
اس ضمن میں مکان مالک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل رات دیر گئے علاقے میں تیز آندھی کی وجہ سے ان کے مکان کے پاس موجود اخروٹ کا درحت گھر پر گرگیا، جس کی وجہ سے مکان کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے مکان کے اردگرد اخروٹ کے کافی درخت موجود ہیں۔ Gusty Winds in Newa Area of Pulwama
یہ بھی پڑھیں: Winds Damage Vehicle of Fire and Emergency Services: رامبن میں تیز آندھی سے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو نقصان
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم نے ان درختوں کی شاح تراشی کے بارے انتظامیہ کو درخواست دی ہے تاہم انہوں نے آج تک اس میں کوئی بھی پیش رفت نہیں کی ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے اپیل کی کہ ان کے مکان کے آس پاس موجود درختوں کی شاح تراشی کے لئے انہیں اجازت دی جائے تاکہ اس طرح کے خطرات سے بچا جا سکے۔Gusty Winds Damage Houses in Newa Area of Pulwama