ETV Bharat / state

ترال میں گرینیڈ حملہ، آٹھ افراد زخمی

ترال بس اسٹینڈ کے قریب مشتبہ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر گرینیڈ داغا جو نشانے پر نہیں لگا اور سڑک پر ہی پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

ترال میں گرینیڈ حملہ، آٹھ افراد زخمی
ترال میں گرینیڈ حملہ، آٹھ افراد زخمی
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 11:58 AM IST

Updated : Jan 2, 2021, 1:01 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جو نشانے پر نہیں لگا اور سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ گرینیڈ حملہ ترال بس اسٹینڈ کے قریب آئی ٹی بی پی کی ایک گاڑی پر کیا گیا۔

ترال میں گرینیڈ حملہ، آٹھ افراد زخمی

زخمیوں کی شناخت جاوید احمد گنائی عمر 35 برس ساکنہ ترال، گل راتھر عمر 70 برس ساکنہ پنیر، صادق گجر ساکنہ حاکم، تابش عمر 25 برس دختر پستونہ، شہزادہ عمر 26 برس دختر غلام قادر ساکنہ پستونہ، تاجا عمر 65 برس زوجہ غلام رسول شیخ ساکنہ امیرآباد، شاہینہ عمر 24 برس زوجہ نزیر ڈار ساکنہ پستونہ اور بلال نائک عمر 30 برس ولد محمد اکرم ساکنہ ترال پائین کے طور پر ہوئی ہے۔

ترال میں گرینیڈ حملہ، آٹھ افراد زخمی

زخمی افراد کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

حملے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کو جلد پکڑا جائے گا۔

Last Updated : Jan 2, 2021, 1:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.