ETV Bharat / state

گورنر کے مشیر کا پامپور دورہ

گورنر کے مشیر نے کہا کہ کورونا کے اس دور میں نئے چیلنجوں کے پیش نظر جے کے ای ڈی آئی جیسے انسٹی ٹیوٹ کا کردار بہت اہم ہے جس سے بڑے پیمانے پر ہماری معاشیت جڑی ہوئی ہے۔

گورنر کے مشیر کا پامپور دورہ
گورنر کے مشیر کا پامپور دورہ
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 9:10 PM IST

لیفٹنٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے آج ضلع پلوامہ کے پانپور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ای ڈی آئی کی طرف سے چلاٸی جا رہی تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل دور میں جب وبائی بیماری نے پورے عالم کو اپنی زد میں لے رکھا ہے اس دورآن بہت ساری مشکلات کا سامنا درپیش ہو سکتا ہے تاہم ہمیں ان مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے وادی کی معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو برقرار رکھنا ہوگا۔

گورنر کے مشیر کا پامپور دورہ

مشیر نے کہا کہ خاص طور پر اس صورتحال سے پیدا ہونے والے نئے چیلنجوں کے پیش نظر جے کے ای ڈی آئی جیسے انسٹی ٹیوٹ کا کردار بہت اہم ہے جس سے بڑے پیمانے پر ہماری معاشیت جڑی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلدوز سڑک حادثے میں دو لڑکیاں ہلاک

اس دورآن مشیر نے پانپور میں واقع برک اور ٹائل فیکٹری کے مقام کا بھی دورہ کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس جگہ پر صنعتی اسٹیٹ قائم کرنے کے امکانات تلاش کریں تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقعے پیدا کیے جا سکیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جےکے ڈی، جی ایم ڈار ، ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس، کشمیر، محمود شاہ اور انتظامیہ کے دیگر اعلی افسران، جموں و کشمیر انڈسٹریز لمیٹڈ اور جے کے ای ڈی آئی کے فیکلٹی ممبران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.