ETV Bharat / state

ڈاڈسرہ میں کاہچرائی کو سرکاری استعمال میں لینے کا فیصلہ - tral

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ ڈاڈسرہ میں کاہچرائی اراضی کی ایک بڑی مقدار موجود ہے جس کو بلاک آفس اور دیگر آفس بنانے کے علاوہ اس پر کھیل گاہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔

government land to be used for administrative purposes in tral
ڈاڈسرہ میں کاہچرائی کو سرکاری استعمال میں لینے کا فیصلہ
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 8:57 PM IST

جموں و کشمیر میں جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال کے مختلف دیہات میں کاہچرائی اراضی کو واپس سرکاری دائرے میں لانے کے لیے انتظامیہ نے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں آج ڈاڈسرہ (ترال) نامی گاؤں میں موجود کاہچرائی کو سرکاری استعمال میں لانے کے لیے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے گاؤں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈاڈسرہ میں کاہچرائی کو سرکاری استعمال میں لینے کا فیصلہ

انہوں نے زمین کی نشاندہی کے لیے محکمہ مال اور دیگر متعلقہ حکام کو آخری ڈیڈ لائن (ہدف) کے لئے ان زمینداروں کو نوٹس جاری کرنے کے احکامات دئے جنہوں نے کاہچرائی پر قبضہ کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ ڈاڈسرہ میں کاہچرائی اراضی کی ایک بڑی مقدار موجود ہے جسکو بلاک آفس اور دیگر آفس بنانے کے علاوہ اس پر کھیل گاہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ترال سب ضلع میں کاہچرائی اراضی پر قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.