ETV Bharat / state

Goods Train Soon To Reach Kashmir کشمیر میں جلد ہی مال بردار ٹرین سروس شروع ہوگی - کشمیر چیف ایریا منیجر ریلوے

ریلوے عہدیداروں نے عوام الناس سے پٹریوں پر چلنے سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے تعمیر کیے گئے پل اور انڈر ویز کا استعمال کرنے کی تلقین کی۔

کشمیر میں جلد ہی مال بردار ٹرین سروس شروع ہوگی

author img

By

Published : May 11, 2023, 12:42 PM IST

کشمیر میں جلد ہی مال بردار ٹرین سروس شروع ہوگی

پلوامہ (جموں و کشمیر):ـ چیف ایریا منیجر ریلوے نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں رتنی پورہ علاقے میں ہالٹ اسٹیشن کے افتتاح کے بعد ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ جلد ہی کشمیر ریلوے کو جموں کے ساتھ پوری طرح جوڑ دیا جائے گا جس کے بعد نہ صرف تیز رفتار، زیادہ دور تک جانے والی ٹرینز اور مال بردار ریل سروسز کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

ثاقب احمد، چیف ایریا منیجر ریلوے، نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ اس وقت وادی کشمیر میں 15 ریلوے اسٹیشن اور تین ہالٹ اسٹیشن ہیں اور پلوامہ ضلع کے رتنی پورہ اور ملحقہ علاقوں کے باشندوں کی جانب سے اسرار کیے جانے کے بعد یہاں بھی ایک ہالٹ اسٹیشن قائم کیا گیا جس سے لوگ مستفید ہوں گے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’انڈین ریلویز کافی ترقی کر رہا ہے اور یہ مسافروں کے ساتھ ساتھ مال بردار ٹرینز کا بھی متحمل ہے اور جبکہ کشمیر کو جموں کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے تو مسافر بردار ٹرینز کے ساتھ ساتھ دیگر ٹرینز بھی جلد ہی کشمیر کی پٹریوں پر دوڑیں گیں، جن میں مال بردار ٹرینز بھی شمال ہونگی۔‘‘

ٹرین حادثات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’’ریلوے ٹریکس صرف ریل کے چلنے کے لئے تعمیر کیے گئے نہ کہ عوامی عبور و مرور کے، لوگوں کی سہولیت کے لیے ہر جگہ پُل اور اَنڈر ویز تعمیر کیے گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے عوام الناس سے ریلوے ٹریکس پر چلنے سے گریز کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ الیکٹرک ٹرینز کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے ڈھانچہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور ٹرائلز بھی شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مستقبل قریب میں الیکٹرک ٹرینز کشمیر کی پٹریوں پر رواں دواں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Ratnipora Pulwama Train Halt Station: رتنی پورہ، پلوامہ میں ٹرین ہالٹ اسٹیشن کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.