ترال: ایک ایسے وقت میں جبکہ کشمیر وادی میں مٹی کے برتن بنانے کی صنعت زوال پذیر ہو رہی ہے تاہم مرکزی اور یوٹی حکومتوں نے مسلسل کوششوں کا آغاز کیا ہے تاکہ اس صنعت کی عظمت کو بحال کیا جائے۔ اس ضمن میں کھادی انڈیا کی جانب سے منگل کو تاریخی قصبے پامپور میں ایک پروقار تقریب میں اس صنعت سے وابستہ ساڑھے تین سو کمہاروں کو جدید مشینری فراہم کی گئی۔ GOI brings hope to potters of kashmir
مرکزی اور یو ٹی سرکار کی اس پہل کا کمہار طبقے نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ان کے فن کو ایک نئی جلا ملے گی اور ان کے فن کو ایک پلیٹ فارم ملے گا جس سے وہ اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں اور ان کے مالی وسائل بھی بڑھ سکتے ہیں ۔ potters of kashmir
تاہم کئی افراد کا ماننا ہے کہ جدید مشینری سے وہ زیادہ برتن تو بنا سکتے ہیں لیکن مجموعی طور پر ان کی اقتصادی حالت تب ہی بہتر ہو گی جب ان کے لیے مناسب مارکیٹ دستیاب ہوگا اسلیے حکومت کو اس جانب توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں مٹی کے برتن بنانے کا فن صدیوں پرانا ہے اور ترال کے گف کرال یعنی غاروں میں رہنے والے کمہار اب بھی اس کام کے ساتھ وابستہ ہیں۔ GOI brings hope to potters of kashmir
یہ بھی پڑھیں : Naat Recitation Competition پانپور میں قرات و نعت مقابلہ