جنوبی کشمیر کے ترال میں کئی خواتین نے ملکر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے وردی تیار کر ایک انوکھی مثال پیش کی ہے۔
جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ایک بوٹیک چلانے والی 26 سالہ سائمہ ریشی نے کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے نتیجے میں علاقے میں ڈاکٹروں کے لیے وردی کا انتظام کیا ہے، جسکی سماجی سطح پر تعریف کی جا رہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں سائمہ ریشی نے بتایا کہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف اس دور میں جس طرح فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے انھوں نے ترال میں کام کر رہے ڈاکٹروں کے لیے وردی بنائی ہے۔
سائمہ کامزید کہنا ہے کہ لوگ حکومتی لاک ڈاؤن پر عمل کر اپنی اور دوسرے لوگوں کی جان بچا سکتے ہیں۔