ETV Bharat / state

Protest Against Bad roads ترال میں آر اینڈ بی محکمہ کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 3:54 PM IST

سب ضلع ترال کے گامراج علاقے میں محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ مقامی باشندوں کی جانب سے سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے مفت اراضی فراہم کرنے کے باوجود تعمیر و مرمت اور میگڈمائزیشن کا کام شروع نہیں کیا جا رہا oy۔ Gamraj tral roads dilapidated locals protest

گامراج، ترال میں آر اینڈ بی محکمہ کے خلاف احتجاج

پلوامہ: گامراج، ترال کے باشندوں نے محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ترال-گامراج سڑک کو فوری طور میگڈمائز کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین آر اینڈ بی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کے مطابق ٹاؤن ترال سے محض دو کلومیٹر دور گامراج گاؤں میں سڑک کی خستہ حالی وسیع آبادی کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔Protest Against R&B in Gamraj tral

احتجاج کر رہے مقامی باشندوں نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب مریضوں کو اسپتال تک اور طلباء کو اسکول تک پہنچنے میں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کر نا پڑتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آر اینڈ بی کے حکام صرف ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جسکی وجہ سے لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ Gamraj tral Residents Protest Against bad roads, demand macadamisation

احتجاج کر رہے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’مقامی باشندوں کی جانب سے سڑک کی کشادگی اور مرمت کے لیے اراضی بھی مفت فراہم کی جائے گی، تاہم اس کے باوجود بعض اثر و رسوخ رکھنے والے افراد سڑک کی تعمیر و مرمت اور کشادگی میں رکاوٹیں حائل کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے سڑک کی فوری میگڈمائزیشن کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Protest Against R&B: امیرآباد، ترال میں آر اینڈ بی محکمہ کے خلاف احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.