پلوامہ: سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سیب سے لدی گاڑیوں کو روکے جانے کے خلاف وادی کشمیر میں میوہ کاشتکاروں، تاجروں نے دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا۔ میوہ صنعت سے جڑے کاشتکاروں، تاجرین نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں پُر امن احتجاجی مظاہرے کیے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی فروٹ منڈی پلوامہ کو احتجاجاً بند رکھا گیا۔ Kashmir Fruit Growers Protest
میوہ خصوصاً سیب سے لدے ٹرکوں کو سرینگر جموں قومی شاہراہ پر روکے جانے کے خلاف پلوامہ فروٹ منڈی میں کیے گئے احتجاج میں درجنوں افراد شامل ہوئے۔ احتجاج کر رہے کسانوں، میوہ صنعت سے جڑے تاجرین، فروٹ منڈی میں کام کر رہے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے انتظامیہ سے میوہ ٹرکوں کی آمد و رفت کو یقینی بنائے جانے اور ٹرکوں کو بلا وجہ روکے جانے سے گریز کیے جانے کی اپیل کی۔Fruit Trucks Being Stopped at Sgr Jmu Highway
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سرینگر جموں شاہراہ پر سیب سے لدی گاڑیوں کو روک کر انہیں درماندہ رکھا جا رہا ہے۔ میوہ تاجرین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کو درماندہ رکھنے سے انکا مال سڑ رہا ہے جس سے میوہ صنعت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ گزشتہ دنوں چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا نے متعلقہ افسران سے سیب سے لدی گاڑیوں کو بغیر کسی خلل کے سرینگر سے جموں سمیت دیگر ریاستوں کی جانب جانے کی اجازت دئے جانے کی ہدایت دی تھی تاہم تاجرین کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر ٹریفک پولیس حکام انتظامیہ کے حکمنامہ کو عملی جامہ نہیں پہنا رہے۔
مزید پڑھیں: Fruit Growers Protest at Sopore Mandi سوپور فروٹ منڈی سے بنگلہ دیشی تاجروں کا واپس جانے کا انتباہ