ETV Bharat / state

Free Medical Camp in Pulwama پلوامہ میں فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

author img

By

Published : Dec 11, 2022, 3:31 PM IST

Updated : Dec 11, 2022, 7:24 PM IST

یونیورسل ہیلتھ ڈے کے موقع پر فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے مورن علاقے میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ Free Medical Camp by Indian Army

Free Medical Camp in Pulwama
پلوامہ میں فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مورن علاقے میں فوج کی جانب سے یونیورسل ہیلتھ ڈے کے موقع پر مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے استفادہ کیا۔ اس موقع پر طبی جانچ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں جبکہ مقامی لوگوں کو طبی ماہرین کی جانب سے مشورے بھی دیئے گئے۔ فوج نے آیوش یونٹ پلوامہ کے اشتراک سے اس طبی کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔ Free Medical Camp on Universal Health Day

فوج کے مطابق اس طبی کیمپ کا مقصد علاقے کے عوام کو طبی امداد فراہم کرنا اور بنیادی طبی دیکھ بھال فراہم کرنے والے زیادہ سے زیادہ شہریوں تک پہنچنا تھا۔ اس موقع پر 1700 لوگوں کی طبی جانچ کی گئی اور اس کے ساتھ ہی ادویات تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر پلوامہ محکمہ آیوش کے ڈسٹرکٹ نوڈل افسر ڈاکٹر مشتاق نے بطور مہمان خصوصی پروگرام میں شرکت کی۔

مقامی لوگوں نے اس فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپ سے عوام کو راحت پہنچتی ہے جبکہ مفت ادویات تقسیم کیے جانے سے غریب عوام کو کافی مدد ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے طبی کیمپ کا انعقاد مستقبل میں بھی ہونے چاہئیں تاکہ عام لوگوں کو اس سے فائدہ ہو۔

Last Updated : Dec 11, 2022, 7:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.