ETV Bharat / state

Pulwama Attack Anniversary پلوامہ حملے کے چار سال مکمل - پلوامہ نیوز

پلوامہ خودکش حملے کی چوتھی برسی کے موقع پر ملک بھر میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کو یاد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ چار سال پہلے 14 فروری 2019 یعنی ویلنٹائن ڈے کے ہی دن پلوامہ میں ملک نے 40 فوجیوں کو کھودیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 14, 2023, 9:54 AM IST

Updated : Feb 14, 2023, 12:57 PM IST

پلوامہ حملے کے چار سال مکمل

پلوامہ: ملک بھر میں چار سال پہلے 14 فروری 2019 یعنی ویلنٹائن ڈے کے ہی دن پلوامہ میں خودکش حملے کی چوتھی برسی کے موقع پر ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کو یاد کیا جارہا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ وہیں لیتہ پورہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔جس میں 40 شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے، وہیں اس تقریب کے بعد شہید فوجیوں کی یاد میں مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ پلوامہ میں شہدا کی یاد میں آج ایک میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس خودکش حملے میں 40 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ گذشتہ کئی دہائیوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف ہونے والا یہ شدید ترین حملہ تھا۔ یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ اس حملے کے تین ماہ بعد ہی بھارت میں عام انتخابات ہونے والے تھے اور حکمران سیاسی جماعت بی جے پی نے اس حملے کے علاوہ کشمیر میں عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی کی کمر توڑنے کے معاملوں کو انتخابات کا موضوع بنایا تھا۔

اپوزیشن پارٹیوں اور عوامی حلقوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے فوجیوں کی ہلاکتوں کو انتخابات جیتنے کے لیے استعمال کیا۔ تاہم انتخابات میں بی جے پی پھر سے کامیاب ہوگئی اور ان کی نشستوں میں 2014 کے انتخابات کے مقابلے میں کافی زیادہ نشستوں کا اضافہ بھی ہوگیا تھا۔

چار برس قبل آج کے دن پلوامہ خودکش حملے میں ہلاک ہوئے 40 سے زائد سی آر پی ایف اہلکاروں کو ملک بھر میں یاد کیا جارہا ہے۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے شہدا کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہم ان کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ خودکش حملے کی برسی پر شہید جوانوں کو خراج

Last Updated : Feb 14, 2023, 12:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.