ETV Bharat / state

جنوبی کشمیر میں چار عسکریت پسند اور ایک شہری ہلاک - گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 4 عسکریت پسند ہلاک

وادی کشمیر میں ماہ صیام کا آغاز مسلح تشدد سے ہوا ہے۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور کولگام اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو تشدد کی دو الگ الگ وارداتوں میں چار عسکریت پسند اور ایک شہری ہلاک ہوگئے۔

جنوبی کشمیر میں 4 عسکریت پسند اور شہری ہلاک

author img

By

Published : Apr 25, 2020, 9:26 AM IST

Updated : Apr 25, 2020, 1:00 PM IST

تصادم کے دوران جموں و کشمیر پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے جن میں اغوا کاروں سے بچایا جانے والا ریلوے پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

جنوبی کشمیر میں 4 عسکریت پسند اور شہری ہلاک

ذرائع نے بتایا کہ 'ضلع پلوامہ کے گوری پورہ اونتی پورہ میں جمعہ کو رات دیر گئے چھڑنے والا تصادم ہفتہ کی صبح دو عسکریت پسندوں اور ایک مقامی شہری کی ہلاکت پر ختم ہوگیا'۔

ابتدائی طور پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہلاک شدہ شخص عسکریت پسندوں کا معاون تھا لیکن انکے افراد خانہ نے پولیس کے اس دعوے کو مسترد کیا۔

پولیس کے انسپکٹر جنرل (کشمیر رینج) وجے کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ابھی ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہوئی ہے اور ابتدائی جانکاری یہ ہے کہ دوعسکریت پسند اور انکا ایک معاون ، اس تصادم میں مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندون کا معاون بھی عسکریت پسند ہی ہوتا ہے۔

وجے کمار کے بیان سے قبل ہی مارے گئے افراد کی شناخت ہوگئی تھی۔ مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت عادل احمد ساکن پدگام پورہ اور شاہد اھمد ساکن جو بیارہ، اونتی پورہ کے طور کی گئی ہے جبکہ عام شہری کی شناخت منصور احمد صوفی ولد علی محمد صوفی کے طور ہوئی ہے جو گوری پورہ کا رہنے والا ہے اور پیشے سے ترکھان تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ تصادم کھلے کھیتوں میں ہوا جہان سیکیورتی فورسزکو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ ایک اطلاع کے مطابق صوفی کو سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے تصادم تک اپنے ساتھ لیا اور اسی دوران طرفین کے مابین گولی باری کا تبادلہ ہوا۔

قبل ازیں ضلع کولگام کے ہیرپورہ فرصل میں ہونے والے شوٹ آوٹ میں دو عسکریت پسند مارے گئے اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں نے جس ریلوے پولیس اہلکار کو اغوا کیا تھا کو بچایا گیا ہے۔ تاہم شوٹ آوٹ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں وہ بھی شامل ہے۔

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کولگام شوٹ آوٹ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں نے گذشتہ شام شر پورہ فرصل سے ریلوے پولیس کے ایک اہلکار کو اغوا کیا۔

انہوں نے کہا: 'اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے سیکورٹی ناکوں کو الرٹ کیا۔ ریلوے پولیس اہلکار کو اغوا کرنے والے عسکریت پسندوں کی گاڑی جب ہیر پورہ نامی گائوں پہنچی تو وہاں پولیس اور فوج کی فرسٹ آر آر نے اس گاڑی کو روکا جس کے بعد طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا'۔

آئی جی پی نے کہا کہ گولیوں کے تبادلے میں دو عسکریت پسند مارے گئے اور مغوی اہلکار سمیت پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

Last Updated : Apr 25, 2020, 1:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.