ETV Bharat / state

پلوامہ: نانر کی آبادی سراپا احتجاج - مقامی مسجد کو بھی گرنے کا خدشہ

ایک طرف جہاں اس وقت ہر سمت بیک ٹو ولیج پروگرام جاری ہیں وہیں آج بھی گاؤں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

نانر کی آبادی سراپا احتجاج
نانر کی آبادی سراپا احتجاج
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 10:57 PM IST

ترال کے نانر گاؤں میں مقامی مسجد شریف کے نزدیک ایک ڈرین کی تجدید و مرمت کے لیے دہی ترقی محکمے نے کچھ ماہ قبل کام تو کیا لیکن اس ڈرین میں پایپ ادھورے چھوڑ دیے گئے جس کی وجہ سے یہ ڈرین منہدم ہو گئی اور اب مقامی مسجد کو بھی گرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

نانر کی آبادی سراپا احتجاج

مقامی لوگوں کے مطابق اس ڈرین کی نئی تجدید مرمت آبادی کے لیے ضروری ہے لیکن متعلقہ حکام اس جانب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ایک مقامی شھری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ڈرین کی خستہ حالی سے وسیع آبادی پریشان ہیں جبکہ ایک اور شھری نے بتایا کہ ڈرین کی خستہ حالی سے ان کے بچے بھی گھر سے باہر نکل نہیں سکتے ہیں اور نہ ہی وہ مسجد جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: معذوروں کے لیے مشعل راہ

مقامی لوگوں نے دہی ترقی کے حکام سے اس ڈرین کی عظمت رفتہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.