ETV Bharat / state

پلوامہ: فارسٹ کارپوریشن ملازمین کا احتجاج - یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں فارسٹ کارپوریش ایمپلائز ایسوسی ایشن سے وابستہ ملازمین نے تنخواہوں کی واگزاری کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پلوامہ: فارسٹ کارپوریشن ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 5:32 PM IST

ضلع پلوامہ میں فارسٹ کارپوریشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ملازمین نے کارپوریشن کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاج میں شامل مظاہرین نے محکمہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہر سطح پر ملازمین تندہی اور ایمانداری سے کام کر رہے ہیں اسکے باوجود انتظاميہ ہمارے جائز مطالبات کو پورا کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔‘‘

پلوامہ: فارسٹ کارپوریشن ملازمین کا احتجاج

انہوں نے گورنر انتظاميہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’مرکزی سرکار کی جانب سے 230 کروڑ روپے واگزار کیے جانے کے باوجود گورنر انتظاميہ نے یہ رقم ابھی تک متعلقہ محکمہ کو واگزار نہیں کی۔‘‘

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہ واگزار نہ کیے جانے سے ملازمین گونا گوں مشکلات سے دوچار ہیں، انکا کہنا تھا کہ عید الفطر اور بیساکھی کے مواقع پر بھی تنخواہ واگزار نہیں کی گئی حتی کہ اب عید الاضحی بھی قریب ہے اور ابھی تک ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

احتجاجی ملازمین نے گورنر انتظاميہ سے ان کے جائز مطالبات کو جلد سے جلد پورا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ملازمین کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو کووڈ19کے باوجود ملازمین احتجاج میں شدت لانے کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔‘‘

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھائے ہوئے تھے جن پر ’’ہمارے ساتھ انصاف کرو‘‘ جیسے نعرے تحریر کیے ہوئے تھے۔

دریں اثناء احتجاجی ملازمین نے محکمہ میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کو ترجیحی بنیادوں پر مستقل کیے جانے کی بھی مانگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.