ETV Bharat / state

Floodlights at Pulwama Sports Stadium پلوامہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں بند پڑے فلڈ لائٹس کو دوبارہ چالو کیا گیا - پلوامہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس

پلوامہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں بند پڑے فلڈ لائٹس کو دوبارہ چالو کر دیا گیا ہے۔ فلڈ لائٹس کو دوبارہ چالو کئے جانے کے بعد کھلاڑیوں میں خوشی دیکھی جا رہی ہے۔

پلوامہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں بند پڑے فلڈ لائٹس کو دوبارہ چالو کیا گیا

author img

By

Published : May 28, 2023, 5:41 PM IST

پلوامہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں بند پڑے فلڈ لائٹس کو دوبارہ چالو کیا گیا

پلوامہ: جموں و کشمیر کے پلوامہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں عرصہ دراز سے بند پڑے فلڈ لائٹس کو دوبارہ چالو کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے کھلاڑی کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ دراصل اسٹیڈیم میں کئی برس قبل فلڈ لائٹس نصب کی گئی تھی، یہ فلڈ لائٹس افتتاح کے وقت چلایا گیا تھا لیکن پھر دوبارہ کبھی نہیں جلایا گیا۔ مقامی نوجوانوں نے اس معاملے کو اسپورٹس کونسل کی نوٹس میں کئی بار لایا تاہم کونسل کی جانب سے اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ وہیں نوجوانوں نے جب اس مسئلہ کو ضلع ترقیاتی کمشنر کی نوٹس میں لایا تب جا کر فلڈ لائٹس کو دوبارہ چالو کیا گیا۔ فلڈ لائٹس کو دوبارہ چالو کئے جانے کے بعد کھلاڑیوں میں خوشی دیکھی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں نوجوان سماجی کارکن مزمل احمد نے کہاکہ اسٹیڈیم میں کئی سال قبل فلڈ لائٹس نصب کی گئی تھی اور ان کو بند ہی رکھا گیا تھا لیکن ضلع ترقیاتی کمشنر کی مدد سے ان کو دوبارہ چالو کیا گیا ہے، جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا اسپورٹس اسٹیڈیم میں سہولیات کا کافی فقدان ہے۔ جس کے لئے انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی کہ وہ ان سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ یہاں نوجوان کھیل کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں اور ملک سطح پر ضلع پلوامہ کا نام روشن کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نوجوانوں کو امید ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر ہمارے سامنے درپیش مسائل کا ازالہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں اس وقت منشیات کا رجحان بڑھا ہے۔ اگر نوجوانوں کو اس طرح کی سہولیات فراہم کی جائے گی تو شام کے اوقات کے دوران بھی کھیل کود میں مصروف رہیں گے اور وہ اپنے آپ منشیات سے دور رہیں گے۔

وہیں اس موقع پر بٹ عرفان نام کے کھلاڑی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں میں کافی صلاحیت ہے لیکن انہوں وہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس سے نوجوانوں اپنے صلاحیت کو ابھارا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں نے ملکی سطح پر محتلف کھیل سرگرمیوں میں حصہ لے کر ضلع پلوامہ کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے بہت سارے نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن بنیادی سہولیات کا فقدان ہونے کی وجہ سے وہ اپنے من پسند کھیل سرگرمی میں حصہ نہیں لے پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوجوانوں کو سہولیات فراہم کی جائے گی تو وہ اپنا مستقبل بھی کھیل کود سے ہی سنوار سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی روشنی میں پہلا فٹ بال میچ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.