ETV Bharat / state

Flash Floods Damage Crops: پانی کا ریلہ کھیتوں میں داخل، دھان کی فصل کو شدید نقصان - ندی نالوں اور دریائوں میں طغیانی

وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں ہوئی مسلسل بارش کے سبب ندی نالوں اور دریا میں طغیانی سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ Flash Floods Damage crops in Pulwama ندی نالوں کا پانی کھیتوں میں داخل ہونے سے دھان اور سبزیوں کی فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

pulwama
pulwama
author img

By

Published : Jun 23, 2022, 6:52 PM IST

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے کوئیل علاقہ میں ایک ندی میں طغیانی کے سبب کوئیل، تلنگام اور پتھن علاقوں میں دھان اور سبزیوں کی فصل تباہ ہوگئی ہے وہیں پنگلنہ، رتنی پورہ، پاہو سمیت دیگر دیہات میں بھی دھان کی فصل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ Flash Floods Damage Crops in several villages of Pulwama کسانوں نے فصل کو ہوئے نقصان کے لیے انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ جات کی غفلت شعاری کا خمیازہ غریب کسان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

پانی کا ریلہ کھیتوں میں داخل، دھان کی فصل کو شدید نقصان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کسانوں کا کہنا ہے کہ ’مقامی ندی ضلع پلوامہ کے چھتری پورہ سمیت کئی دیہات کو سیراب کرتی تھی تاہم کچھ مفاد پرست افراد نے ندی کا پانی از خود موڑ دیا اور مسلسل بارشوں، ندی میں طغیانی کے سبب کوئیل، تلنگام اور ٹنگہار سمیت کئی علاقوں میں دھان کی فصل کے ساتھ ساتھ سبزیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔‘

کسانوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کئی مرتبہ اس ضمن میں انتظامیہ سے رجوع کیا لیکن کوئی ازالہ نہیں ہوسکا اور آج تک اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جس کے سبب ہماری سال بھر کی محنت رائیگاں ہو گئی۔‘‘ کسانوں نے فلڈ کنٹرول کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا: ’’محکمہ فلڈ کنٹرول کسانوں کے اصرار کے ایک کمزور باندھ تعمیر کیا جو پانی کے تیز بہاؤ کے ساتھ ہی ڈہہ گیا۔‘‘

اس ضمن میں محکمہ ایگریکلچر کے افسران نے کسانوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے ضلع کے کوئیل اور تلنگام علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ندی نالوں کا پانی کھیتوں میں داخل ہونے سے کوئیل اور تلنگام میں دھان کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 20 ہکٹیر زرعی اراضی پر موجود فصل مکمل تباہ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: Weather Update of Kashmir: بالائی علاقوں میں بارشیں رکیں، دریا جہلم میں پانی کی سطح میں کمی متوقع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.