ETV Bharat / state

Cloudburst in Tral ترال کے بالائی علاقوں میں بادل پھٹنے سے تباہی - ستورہ حاجن سڑک کا ایک بڑا حصہ ڈھ گیا

کل شام ترال کے بالائی علاقوں میں بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر فصلوں، درختوں و سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ Flash flood havoc in upper belt in Tral

ترال کے بالائی علاقوں میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی

author img

By

Published : Aug 21, 2022, 7:16 PM IST

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے ترال کے ناگہ بیرن اور حاجن علاقوں میں بادل پھٹنے کے بعد آئی طغیانی نے بالائی علاقوں زبردست تباہی مچائی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق پانی ان کے گھروں میں داخل ہوگیا، جس کی وجہ سے ان کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، جبکہ ستورہ حاجن سڑک کا ایک بڑا حصہ ڈھ گیا ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔وہیں علاقے میں موجود فلڈ چینلز اور واٹر، سپلائی اسکیموں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ کھڑی فصلیں مکئی، راجماش اور اخروٹ کو بھی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ Flash flood havoc in upper belt in Tral

ترال کے بالائی علاقوں میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی

نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے حاجن جاکر صورتحال کا جائزہ لیا اور لوگوں سے بات چیت کی، جنہوں نے بتایا کہ علاقے میں کل شام سے صورتحال دگرگوں ہیں، وہیں سڑک کا ایک بڑا حصہ گر گیا ہے، جب کہ گرپل، درگڈ اور بنگہ ڈار میں بھی بھی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

آج تحصیلدار آری پل عامر سہیل نے دیگر آفیسران کے ساتھ جاکر صورتحال کا جائزہ لیا انھوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ علاقے میں کل شام شدید بارشیں ہوئی ہیں تاہم۔اللہ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ انھوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ضابطوں کے تحت نقصانات کا معاوضہ دیا جائے گا۔ Flash flood havoc in upper belt in Tral

یہ بھی پڑھیں: Cloudburst near Jawahar Tunnel: بادل پھٹنے سے درجنوں بھیڑ بکریاں ہلاک

Cloudburst in Doda: ڈوڈہ میں بادل پھٹنے سے رہائشی اور سرکاری عمارتوں کو نقصان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.