ETV Bharat / state

Fire Breaks out in Pulwama پلوامہ کے نعمن کاکاپورہ علاقے میں دوران شب چکن فارم میں آتشزدگی

پلوامہ کے نعمن کاکاپورہ علاقے میں ایک چکن فار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

author img

By

Published : Feb 4, 2023, 11:25 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat
پلوامہ کے نعمن کاکاپورہ علاقے میں دوران شب چکن فارم میں آتشزدگی

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نعمن کاکاپورہ کاکا پورہ میں دورانی شب ایک چکن فارم میں اچانک آگ نمودار جس کو دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے فارم کو اپنی زد میں لے لیا اور اس کو مکمل طور خاکستر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق رات نو بجے کے قریب ضلع پلوامہ کے نعمن کاکاپورہ علاقے میں ایک چکن فار میں آگ نمودار ہوئی، جس کے بعد پولیس اور محکمہ فائر امرجنسی سروسز جائے وقوع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم آگ پر قابو پاتے پاتے کہ یہ چکن فارم پوری طرح سے خاکستر ہوگیا اور فارم میں موجود سبھی مرغے آگ کی گرمی کی وجہ سے مر گئے۔ اگرچہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ فارم میں تقریباً چھ سو کے قریب مرغے موجود تھے جو آگ لگنے کی وجہ سے مر گئے ہیں۔ یہ چکن فارم امتیاز احمد میر کا تھا جو ضلع کے کاکاپورہ علاقہ سے تعلق رکھتا ہے۔

اس ضمن میں فارم کے ایک مالک نے بات کرتے ہوئے کہا پولیس اور محکمہ فائر امرجنسی سروسز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی انہوں نے کا آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تھی لیکن آگ پر قابو پایا نہیں جا سکا جس کی وجہ سے ہمیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ فارم میں 600 کے قریب مرغی موجود تھے جن کا وزن ایک کلو سے زائد تھا اور ہمارا فارم پوری طرح خاکستر ہو گیا جس کی وجہ سے ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کی امداد کی جائے تاکہ وہ دوبارہ سے اپنا کاروبار شروع کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: Fire in Baramulla بارہمولہ میں کئی دکانیں آتشزدگی کا شکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.