جموں و کشمیر، ضلع پلوامہ کے ترال میں دوپہر کے وقت ایک دوکان میں چوری کی واردات کو انجام دیا گیا۔ اس کے بعد سے ترال پولیس حرکت میں آئی اور ایف آئی آر درج کر کے تحقیق شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ترال بس اسٹینڈ میں ذیشان میڈیکل کی دوکان سے اس وقت ماسک پہنے ہوئے ایک چور چوری کی واردات کو انجام دیا جب دوکاندار ظھر کی نماز پڑھنے کے لیے مقامی مسجد میں گیا ہوا تھا۔
اس کیس کے متعلق آج ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے بتایا کہ پولیس نے اس چوری کی نسبت ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو وائرل کر کے عوام سے چور کی شناخت کرنے میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ دکانداروں کو بھی اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ جب بھی وہ کسی کام سے باہر جائیں تو مکمل طور سے اپنی دوکانوں کو بند کر کے ہی جائیں۔