جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں امسال کم بارش ہونے کے سبب فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ جس وجہ سے وادی کشمیر میں زراعت سے وابستہ ایک بڑا طبقہ پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وقت پر بارش نہ ہونے سے وہ اپنے کھیتوں کی سینچائی نہیں کر سکے جس وجہ سے ان کی فصلیں تباہ ہو گئیں۔
اس سلسلے میں قصبہ پانپور سے وابستہ کسانوں نے کہا ہے کہ زراعت کا انحصار پانی پر ہے لیکن وقت پر بارش نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا سبزی، دھان، مکئی کے علاوہ زعفران کی کھیتی بھی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے کیونکہ وقت پر سنچائی نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: منڈی نہیں کھلنے کے خلاف احتجاج
کسانوں نے کہا کہ وہ کھیتی بھاڑی کر کے ہی اپنا روزگار چلاتے تھے لیکن اس بار ان کے ہاتھ مایوسی ہی آئی ہے اور جہاں ایک طرف سے کورونا وائرس کے کہرے نے انہیں پہلے ہی پریشان کر رکھا تھا وہیں قدرت نے قہت سالی کی وجہ سے انہیں اپنی فصلوں کا بھی نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے۔
مقامی کسانوں نے انتظامیہ سے معاوضے کی اپیل کی ہے، تاکہ انہیں مشکلات کا زیادہ سامنا نہ کرنا پڑے۔