ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: کشمیر کے سیب خریداروں کے منتظر - kashmir

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے وہیں وادی کشمیر کا لذیذ سیب منڈیوں اور خریداروں کا منتظر ہے۔

lockdown apple
سیب
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 6:26 PM IST

کشمیر کا لذیذ سیب ٹرکوں کے ذریعے ملک بھر کی منڈیوں میں بھیجا جاتا ہے جس سے باغبانوں کی مالی حالت کے علاوہ کشمیر کی اقتصادی حالت بھی مستحکم ہوتی تھی۔

کشمیر میں ماہ اکتوبر سے سیب کی کاشت کا آغاز ہوتا ہے۔ لیکن گزشتہ برس پانچ اگست کے بعد سرکار کی طرف سے بندشوں کی وجہ سے سیب کاشتکاروں کو زبردست دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اور امسال لاک ڈاؤن کی وجہ سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

لاک ڈاؤن:کشمیر کے سیب خریداروں کے منتظر

کشمیر کے کولڈ سٹورز میں لاکھوں ٹن سیب یوں ہی بے کار پڑے ہیں جس سے سیب مالکان روزانہ نقصان سے دوچار ہو رہے ہیں۔ اس نقصان نے انکو ذہنی اور مالی پریشانیوں میں مبتلا کر دیا ہے۔

کئی کاشتکاروں نے اپنا مال کولڈ سٹورز میں رکھا تھا تاکہ مارچ کے مہینے میں اسے اچھے داموں فروخت کر سکیں۔ لیکن لاک ڈاؤن نے انکی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ کے کولڈ سٹورز میں ایک کروڑ کے قریب سیب کی پیٹیاں بند پڑی ہیں۔ کاشتکار لاک ڈاؤن میں نرمی کے منتظر ہیں تاکہ وہ سیب کو منڈیوں میں فروخت کر سکیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کاشتکاروں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے سیب کاشتکاروں کو کافی نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

کاشتکاروں کی مانگ ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران انہیں اپنا مال منڈیوں تک پہنچانے کی رعایت دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.