جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میونسپل کمیٹی کے ایکزکیوٹیو افسر شکیل احمد نے دیگر کئی افسران کے ساتھ پانپور کے مخلتف پارکوں کا دورہ کر ان پارکوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس دوران ایکز کیو ٹیو افسر نے کہا کہ 2014 کے تباہ کن سیلاب کے بعد یہ پارک تباہ ہو گیا تھا اور اس کے بعد سے ان پارکوں کی صفاٸی ستھرائی کی گٸ تھی۔ تاہم تعمیر و ترقی کا کام ممکن نہیں ہو پایا تھا جس وجہ سے ان پارکوں کی رونق کھو گٸ تھی لیکن کچھ روز قبل سے ہم نے پارکوں کو خوبصورت بنانے کے لئے تعمیراتی کام شروع کیا ہے اور آج ان پارکوں میں ترقیاتی کام شدومد کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں میں صفائی کے علاوہ دیوار بندی اور خوبصورتی کو مزید فعال بنانے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے اور آنے والے کچھ دنوں تک قصبہ پانپور کے تمام پارکوں کو قابل تفریح بنایا جاۓ گا۔ ایکزیکیٹیو آفسر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ لوگ ان پارکوں کو صاف وشفاف رکھنے میں اپنا تعاون پیش کریں تاکہ ان پارکوں کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام پارک عوام کے ہے اور ان پارکوں کی دیکھ ریکھ کرنا ہمارا فرض ہے۔