جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اس سے نمٹنے کے لیے اہم اقدام اٹھا رہی ہے۔
ضلع پلوامہ کے قوئیل گاؤں میں واقع پی ایچ سی اور گرلز ہاسٹل کو آئیسولیشن سنٹر میں تبدیل کیا گیا ہے۔ یہ اقدامات ضلع میں بڑھتے کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہیں۔
وہیں ان آئسولیشن مراکز میں کئی طرح کی سہولیات میسر رکھی گئی ہے تاکہ اگر ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتو ان کا علاج وہاں پر کیا جا سکے۔
اس حوالے سے نوڈل آفیسر آئسولیشن سنٹر قوئیل، پروفیسر منیر آزاد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ ن یہ اقدام ضلع میں بڑھتے کورونا متاثرین کی تعداد کے پیش نظر اٹھایا اور ان دونوں آئسولیشن سنٹروں میں کئی طرح کی سہولیات فراہم کی گئی۔