ETV Bharat / state

Encounter in Awantipora اونتی پورہ انکاؤنٹر میں ایل ای ٹی کمانڈر مختار بٹ سمیت تین عسکریت پسند ہلاک - ایل ایٹی کمانڈر ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کھانڈی پورہ علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایل ای ٹی کمانڈر مختار بٹ سمیت تین عسکریت پسندوں ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں سکیورٹی فروسز کی جانب سے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔Encounter in Awantipora

encounter-in-awantipora-pulwama
encounter-in-awantipora-pulwama
author img

By

Published : Nov 1, 2022, 7:17 PM IST

Updated : Nov 1, 2022, 9:50 PM IST

اونتی پورہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کھانڈی پورہ علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایل ای ٹی کمانڈر مختار بٹ سمیت تین عسکریت پسندوں ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں سکیورٹی فروسز کی جانب سے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔Encounter in Awantipora

اونتی پورہ انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کھانڈے محلہ اونتی پورہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے منگل کی شام علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔سکیورٹی فورسز کے اہلکار جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کافی دیر تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

encounter-in-awantipora-pulwama
encounter-in-awantipora-pulwama

معلوم ہوا ہے کہ گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے بعد سکیورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ تین عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کیں جن میں سے ایک کی شناخت ایل ای ٹی کے کمانڈر مختیار بٹ کے بطور کی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ اونتی پورہ کے کھانڈے محلہ میں سیکورٹی فورسز نے تین انتہائی مطلوب عسکریت پسند کو ہلاک کیا۔مہلوکین میں سے ایک کی شناخت مختیار بٹ کے بطور ہوئی جو سیکورٹی فورسز کو کئی کیسوں میں مطلوب تھا۔

انہوں نے کہاکہ مہلوک عسکریت پسندوں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت تین اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا جبکہ وہ عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں بھی پیش پیش تھا۔اے ڈی جی پی کے مطابق علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

مزید پڑھیں: IED Recovered In Srinagar سرینگر میں 10 کلو آئی ای ڈی برآمد، پولیس

دریں اثنا سم تھم بجبہاڑہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین جاری تصادم میں ایک عسکریت پسند مارا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ تصادم کی جگہ ایک جنگجو کی لاش برآمد کی گئی جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان ومال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

Last Updated : Nov 1, 2022, 9:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.