ETV Bharat / state

Job Fair in Pulwama پلوامہ میں جاب فیئر میلہ منعقد - پلوامہ ایک روزہ روزگار میلہ

بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک روزہ روزگار میلہ کا اہتمام کیا گیا۔ Employment and Counselling Centre Holds Job Fair in Pulwama

۱
۱
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 4:54 PM IST

پلوامہ میں جاب فیئر میلہ منعقد

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹر میں ایک روزہ ’’جاب فیئر میلہ‘‘ (روزگار میلہ) کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں تعلیم یافتہ بے روزگار مقامی نوجوانوں نے شرکت کی۔ روزگار میلہ میں 19 نجی کمپنیوں کے عہدیداران نے بھی حصہ لیا۔ جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ حکیم تنویر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ میلہ میں کل 800 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی جن میں سے 200 امیدواروں کو میلہ میں شرکت کرنے والی کمپنیوں نے شارٹ لسٹ کیا تھا۔ Pulwama Employment and Counselling Centre Holds Job Fair

ملازمت کے انٹرویو کے علاوہ، امیدواروں کو سیلف کیپٹل، یوتھ اسٹارٹ اپ کے لیے ممکن، تیجیسوینی، اسپرنگ انٹرپرینیورشپ، پی ایم ای جی پی اور دیگر حکومتی اسپانسر شدہ اسکیموں خصوصاً سیلف ایمپلائمنٹ اسکیموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ نوجوانوں کو نوکریاں تلاش کرنے کے بجائے خود روزگار یونٹ شروع کرنے اور ملازمت فراہم کرنے والا بننے کی ترغیب دی گئی۔ Job Fair for Unemployed Youth in Pulwama

امیدواروں کو نیشنل کیرئیر سروس پورٹل کے بارے میں بھی معلومات دی گئی۔ جس میں ایک لاکھ سے زیادہ فعال ملازمت فراہم کرنے والی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ واضح رہے کہ NCs پورٹل رجسٹرڈ امیدوار کے لیے جاب فیئر، کیرئیر کاؤنسلنگ، ٹریننگ جیسی خدمات فراہم کرتا ہے۔ بے روزگار نوجوانوں کی موقع پر ہی رجسٹریشن جموں و کشمیر کے اسٹیٹ ایمپلائمنٹ پورٹل پر کی گئی تھی جسے اب نیشنل کیرئیر سروس پورٹل کے ساتھ ضم کردیا گیا ہے۔

پروگرام میں ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹر پلوامہ کے افسران سمیت محکمہ کے دیگر افسران اور ملازمین بھی موجود رہے جبکہ جوانٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ حکیم تنویر نے مہمان خصوصی کے طور پر اس پروگرام میں شرکت کی۔

اعجاز احمد نامی ایک مقامی باشندے نے جاب فیئر میلہ کے حوالہ سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد مستقبل میں بھی کیا جانا چاہئے تاکہ یہاں کے نوجوان روزگار کمانے کے اہل ہو سکیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’جموں وکشمیر میں بے روزگاری عروج پر ہے تاہم سرکاری ملازمت بہت ہی کم ہیں۔، جبکہ نجی شعبوں میں روزگار کے کثیر مواقع ہیں جس کے لئے نوجوانوں کو آگے آنا چاہئے۔

اس سلسلے میں انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاسی پورہ کے صدر، حاجی مظفر، نے کہا کہ ’’اب ہم آنے والے دنوں میں ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹر اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاسی پورہ کے درمیان ایک ایم آو یو پر دستخط کریں گے جس کے تحت ہم نوجوانوں کو ٹریننگ فراہم کریں گے جس سے ان روزگار کمانے میں آسانی ہوگی۔‘‘One Day Job Fair in Pulwama

مزید پڑھیں: PM Modi on Jobs in Kashmir جموں کشمیر میں نوجوانوں کو تیس ہزار نوکریاں ملی، مودی

جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ حکیم تنویر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کے روزگار میلہ کا مقصد نجی کمپنیوں اور روزگار کے متلاشی نوجوانوں کو ایک جگہ جمع کرکے دونوں کی ضروریات اور مقاصد کی تکمیل میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس میلہ میں نوکریاں تلاش کرنے والے نوجوانوں اور افراد کی تلاش کر رہی کمپنیوں کو آمنے سامنے لاکر دونوں کو بہتر مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے میلہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے سود مند ثابت ہوتے ہیں لہٰذا نوجوانوں کو اس طرح کے میلوں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.