ETV Bharat / state

اونتی پورہ: دریائے جہلم کے کناروں کو آلودگی سے پاک کرنے کی مہم

دریائے جہلم کو جازب نظر و خوبصورت بنانے کی غرض سے میونسپل کمیٹی اونتی پورہ نے دریائے جہلم کے کناروں پر اگ آئی غیر ضروری گھاس اور کوڑوا کرکٹ کو ہٹا دیا تاکہ دریائے جہلم کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو سکے۔

اونتی پورہ: دریائے جہلم کے کناروں کو آلودگی سے پاک کرنے کی مہم
اونتی پورہ: دریائے جہلم کے کناروں کو آلودگی سے پاک کرنے کی مہم
author img

By

Published : Aug 29, 2021, 8:42 AM IST

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں دریائے جہلم کو جازب نظر و خوبصورت بنانے کے غرض سے مونسپل کمیٹی اونتی پورہ نے ایک مہم چلاٸی۔ اس کے تحت نہ صرف جہلم کے کناروں پر اگ آئی غیر ضروری گھاس پھوس ہٹا دیا گیا۔ اس کے علاوہ دریا کے کناروں سے گندگی و کوڑاکرکٹ کو بھی ہٹایا گیا۔ اس مہم میں مونسپل کمیٹی کے افسران کے علاوہ کارکنان کی ٹیم بھی موجود تھی۔

اونتی پورہ: دریائے جہلم کے کناروں کو آلودگی سے پاک کرنے کی مہم

میونسپل کمیٹی اونتی پورہ کے ایک افسر منظور احمد نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دریائے جہلم پر یہ مہم اس لیے چلا رہے ہیں تاکہ ایک تو جہلم کے پانی کو صاف و شفاف رکھا جا سکے اور دوسری بات یہ کہ دریائے جہلم کو خوبصورت بھی بنایا جا سکے تاکہ یہاں آنے والے لوگ جہلم کی خوبصورتی دیکھ کر خوشی محسوس کریں۔

انہوں نے کہا دریائے جہلم پانی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ اسی دریا کے پانی سے یہاں کے کسان اپنی کھیتوں کی سینچائی کرتے ہیں۔ وہیں یہ پانی پینے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اونتی پورہ: محکمۂ بجلی سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ اس دریائے جہلم کو بچانے کے ساتھ ساتھ اس کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کے لیے میونسپل کمیٹی اونتی پورہ بہت ہی زیادہ کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریائے جہلم کے پانی کو صاف و شفاف رکھنے کے ساتھ ساتھ دریائے جہلم کو خوبصورت اور جازب نظر بنانے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.