ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں میونسپل حکام Municipal Committee Tralنے قصبہ کے مختلف بازاروں کا دورہ کر کے پالی تھین سمیت سنگل یوز پلاسٹ اشیاء کی ایک بڑی مقدار کو ضبط کرکے اسے ضائع کر دیا۔ Drive Against Polythene in Tralمیونسپل کمیٹی ترال کے صدر منظور احمد کی قیادت میں ایک ٹیم نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے دکانداروں سے پالیتھین اور سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال سے گریز کرنے کی اپیل کی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی ترال کے سیکریٹری نے کہا کہ دکانداروں نے از خود پالیتھین کو میونسپل حکام کے سپرد کیا جسے میونسپل حکام نے ایم سی ترال کے احاطے میں تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگل یوز پلاسٹ اور پالیتھین پر پابندی عائد ہونے کے باوجود اسکا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے خلاف آئندہ دنوں بھی اس طرح کی کارروائی جاری رہے گی۔
میونسپل کمیٹی ترال کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ قصبہ ترال کو پلاسٹ اور پالی تھین سے پاک کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے، Drive Against Polythene in Tralانہوں نے عوام خصوصا دکانداروں سے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے حکام کا تعاون دینے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں: Plastic Pollution in J&K: پالیتھین کے بے تحاشہ استعمال سے جنت بے نظیر کا وجود خطرے میں