پلوامہ: بھلے ہی مرکزی اور یوٹی سرکار جموں وکشمیر میں جل جیون مشن کے تحت دو ہزار تیئیس2023 کے آخر تک ہر گھر کو نل سے جوڈنے کے دعوے کر رہی ہے وہیں غوثیہ کالونی، امیرآباد، ترال میں جل شکتی محکمہ ایک بھی گھر کو پانی فراہم کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے اور لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔ Protest Against Jal Shakti in Amirabad Tral
غوثیہ کالونی، امیر آباد کے باشندوں نے جل شکتی محکمہ کی مبینہ لاپرواہی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی کالونی، جو کہ پانچ برس قبل آباد ہوئی ہے، میں پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشنوں نے کہا کہ ’’خواتین کو دو دو کلومیٹر دور سے پانی لانا پڑ رہا ہے، جس سے لوگ عاجز آ چکے ہیں۔‘‘Drinking water scarcity Irks Amirabad Tral Residents
لوگوں کے مطابق انہوں نے پانی کی عدم دستیابی کا معاملہ بیک ٹو ولیج پروگرامز میں بھی اجاگر کیا ہے لیکن اس کے باوجود جل شکتی محکمہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔ انہوں نے ڈی سی پلوامہ سے اس ضمن میں فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے غوثیہ کالونی، امیر آباد میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔