جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں رمضان المبارک کے متبرک ایام میں بجلی کی ناقص سپلائی کی وجہ سے عوام کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک طرف جہاں ٹاون کے لوگوں نے گزشتہ روز بجلی کی ناقص سپلائی کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔ وہیں آج ترال کے دور افتادہ علاقے دودھ مرگ میں لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔
دُودھ مرگ کے لوگوں نے بتایا 'علاقے میں گزشتہ پانچ روز سے بجلی کی شدید قلت ہے اور غریب عوام کو سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی گھپ اندھیروں میں رہنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
کووڈ-19: جموں و کشمیر میں 1526 نئے کیسز، چھ افراد ہلاک
بی جے پی ایس ٹی مورچہ پلوامہ کے جنرل سیکریٹری عبد الرشید گجر نے بتایا 'انتظامیہ دعوے تو بہت کرتی ہے۔ لیکن زمینی صورتحال کچھ الگ ہے، بجلی کے بڑے بلز آتے ہیں، لیکن بجلی غائب ہے'۔