مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں آج ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے انتظامیہ کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ترال کا دورہ کیا۔
اس دورہ کے دوران انھوں نے بجہ ونی اسپورٹس اسٹیڈیم میں بن رہے انڈور اسٹیڈیم کا جایزہ لیا اور اس کے تعمیراتی منصوبے پر متعلقہ فسران سے گفتگو کی۔
اس کے علاوہ لفٹ اریگیشن اسکیم کا بھی جایزہ لیا اور اس کی تکمیل میں ہونے والی رکاوٹوں سے متعلق حکام سے گفتگو کی۔
خیال رہے کی پی کے پولے اونتی پورہ کا بھی دورہ کر چکے ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر ، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ، انچارج اسپورٹس اسٹیڈیم محمد اکرم کے علاوہ یوتھ سروسز اسپورٹس کے اعلی حکام اور دیگر افیسران موجود تھے۔
مزید پڑھیں:انتظامی افسران و بی ڈی سی چئیرمین نے گُرمل کا دورہ کیا
جب کہ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی کے پولے نے بتایا کہ وادی میں بن رہے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ جلد سے جلد سارا کام پورا ہو جائے۔