عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے آج ٹاؤن ہال ترال میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں تمام سب ضلعی آفیسرز نے شمولیت کی۔ ٹاون ہال ترال میں منعقدہ اس دیوس میں متعدد عوامی وفود نے شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل انتظامیہ کی نوٹس میں لائے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے بھی اس بلاک دیوس میں شرکت کی اور عوامی مسائل سننے کے بعد ان پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عوامی وفود نے بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کے بارے میں حکام کو آگاہ کیا۔
بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 31 جنوری تک توسیع
ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے بلاک دیوس میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل نوٹس میں لائے اور ہماری ترجیحات یہ رہیں گی کہ عوامی مسائل کو حل کیا جائے۔