ETV Bharat / state

Pulwama Cleaning Drive ضلع انتظامیہ اور ایم سی پی نے دھوبی کل پلوامہ پر صفائی مہم شروع کی - اویس احمد ایکزیکیٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی پلوامہ

پلوامہ ضلع انتظامیہ اور ایم سی پی نے دھوبی کل پر صفائی مہم کا آغاز کیا تاکہ پلوامہ کے بازاروں کے ساتھ ساتھ ندی نالوں اور پارکوں اور ضلع کی دوسری جگہوں پر صاف وصفائی کے کام کو یقینی بنایا جائے۔

ضلع انتظامیہ اور ایم سی پی نے دھوبی کل پلوامہ پر صفائی مہم شروع کی

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 1:43 PM IST

ضلع انتظامیہ اور ایم سی پی نے دھوبی کل پلوامہ پر صفائی مہم شروع کی

پلوامہ: پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر بشارت قیوم نے ایکزیکیٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی پلوامہ اویس احمد کی موجودگی میں ”کلین پلوامہ سوچھ پلوامہ“ کے بینر تلے پندرہ روزہ صفائی مہم کا افتتاح کیا۔ پروگرام میں میونسپل کمیٹی کے افسروں اور اہلکاروں کے علاوہ ٹریڈرس فیڈریشن پلوامہ کے ممبران، معزز شہریوں اور اسکولی بچوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی ہے۔ مہم کے تحت ضلع کے بازاروں، ندی نالوں اور پارکوں کے ساتھ ساتھ ضلع کے دوسری جگہوں پر صاف و صفائی کا کام کیا جائے گا تاکہ ضلع پلوامہ کو آلودگی سے پاک بنایا جا سکے۔

اس مہم کے تحت قصبہ پلوامہ سے گزرنے والے دھوبی کول کی صفائی کو اہم رکھا گیا ہے۔ اس مہم کی شروعات دھوبی کول کی صفائی سے کی گئی۔ جس کے تحت اس کول کو مکمل صاف کیا جارہا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بشارت قیوم نے کہا کہ انہوں نے ضلع پلوامہ کو سرسبز وشاداب اور صاف و پاک بنانے کی غرض سے یہ مہم شروع کی ہے جو پندرہ روز تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں انتظامیہ کے علاوہ دوسرے شعبوں سے وابستہ لوگ اور عام لوگ بھی شرکت کریں گے تاکہ ضلع کو مکمل طور پر آلودگی سے دور رکھا جا سکے۔

کمشنر موصوف نے مزید کہا کہ دھوبی کول نامی نہر پر جو بھی غیرقانونی تجاوزات موجود ہوں گے۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جس کی وجہ سے ضلع کی اس خوبصورت نہر (دھوبی کول) کو مزید خوبصورت بنایا جا سکے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے ایسے اقدامات کی سراہنا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ جس میں ہر فرد کو ذاتی طور پر حصہ لینا چاہیے تاکہ سماج میں گندگی سے پھیلنے والی بیماریوں کا خاتمہ کیا جا سکے اور ایک خوشگوار ماحول کو پیدا کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.