مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج محکمہ انڈین سسٹم آف میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی کی جانب سے ڈی سی آفس کمپلکس میں فرنٹ لائن کارمنوں میں قوت مدافعت بڑھانے والی دوائیں تقسیم کی گئی۔
محکمہ آئی ایس ایم (آیوش) نے قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات تقسیم کیں۔
غورطلب ہے کہ یہ پروگرام فرنٹ لائن کارکنان کے قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے منعقد کیا گیا، جس سے کورونا جیسی مہلک بیماری پر مکمل طور قابو پایا جا سکھے۔
دوسری طرف دیکھا جائے تو محکمہ آئی ایس ایم (آیوش) بھی اس وبائی بیماری سے لڑنے کے لئے پیش پیش ہیں اور لوگوں میں بیداری لانے کے لیے گھر گھر جا کر لوگوں کو بیدار کیا جا رہا ہے۔
وہیں اس موقہ پر ڈاکٹر الطاف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان ادویات سے لوگوں کی اس وائرس سے لڑنے میں کافی مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پانپور: لوگوں سے کووڈ 19 رہنما ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل