ETV Bharat / state

Director Horticulture Visited Pulwama Fruit Market: ڈائریکٹر ہارٹیکلچرنے پلوامہ فروٹ منڈی کا دورہ کیا - پلوامہ کی فروٹ منڈی

فروٹ گروورز نے ڈائرکٹر کے سامنے اپنے مطالبات رکھے جس میں منڈی کو سرکل روڈ سے جوڑنے والے راستہ پر کام جلد شروع کرنا اور منڈی میں دوکانیں بنانے سمیت دیگر مطالبات و مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ Director Horticulture Visited Pulwama Fruit Market

ڈائریکٹر ہارٹیکلچرنے پلوامہ فروٹ منڈی کا دورہ کیا

author img

By

Published : May 27, 2022, 4:37 PM IST

پلوامہ: ڈائرکٹر ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ جے اینڈ کے وشیش پال مہاجن نے آج ضلع پلوامہ میں اپنے افسران کے ہمراہ ضلع پلوامہ کی فروٹ منڈی کا دورہ کیا جہاں انھوں نے فروٹ گروورز سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ان کے جائز مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈائرکٹر نے دورے کے دوران پوری منڈی کا جائزہ لیا اور جاری کاموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔Director Horticulture Visited Pulwama Fruit Market

فروٹ گروورز نے ڈائرکٹر کے سامنے اپنے مطالبات رکھے جس میں منڈی کو سرکل روڈ سے جوڑنے والے راستہ پر کام جلد شروع کرنا اور منڈی میں دوکانیں بنانے و دیگر مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائرکٹر نے یقین دہانی کرائی کہ سرکل روڈ سے جوڑنے والے راستہ پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گا ساتھ ہی پہلے مرحلے کے اندر منڈی میں تین سو دوکانیں تعمیر کی جائیں گی۔اس سلسلے میں فروٹ گرورز ایسوسی ایشن پلوامہ کے سربراہ جاوید احمد بٹ نے کہا 'ہم بہت شکر گزار ہیں کہ دائرکٹر نے آج ضلع پلوامہ کی فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا ہم فروٹ گرورز کو کافی مشکلات کا سامنا ہے جس کی جانکاری ہم نے ڈائرکٹر کو دی۔

یہ بھی پڑھیں: Harnath Singh on Horticulture: ہارٹیکلچر سیکٹر کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.