ETV Bharat / state

زعفران اُگانے والے زمینداروں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت - kashmir news

ڈائریکٹر ایگریکلچر چودھری محمد اقبال نے افسران سے کہا کہ انٹرنیشنل سپاٸس پارک میں زعفران اُگانے والے زمینداروں کو ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچانے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔

زعفران اُگانے والے زمینداروں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 11:02 PM IST

ڈائریکٹر ایگریکلچر چودھری محمد اقبال نے آج جواٸنٹ ڈائریکٹر محمد مظفر حُرہ کے ہمراہ انٹرنیشنل ٹریڑ سپاٸس پارک دُسو پانپور کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے زعفران اُگانے والے زمینداروں کو دی جانے والی سہولیات کا جاٸزہ لیا۔ ڈائریکٹر موصوف نے ای آکشن سنٹر اور پراسیسنگ یونٹ کا بھی جاٸزہ لیا۔

زعفران اُگانے والے زمینداروں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

انہوں نے اپنے ہمراہ افسروں سے کہا کہ وہ اس انٹرنیشنل سپاٸس پارک میں زعفران اُگانے والے زمینداروں کو ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچانے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں تاکہ زعفرآن اُگانے والے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے اور زعفران کی صنعت کو فروغ مل سکے۔

ڈائریکٹر موصوف نے اپنے دورے کے دوران کسانوں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی منعقد کی جس میں محکمہ ایگریکلچر کے افسروں کے علاوہ کسانوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں زعفرآن کی صنعت کو مزید مستحکم بنانے کے غرض سے کسانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کے دورآن کسانوں نے اپنے مشکلات اور مطالبات کو ڈرٸیکٹر موصوف کے سامنے رکھا جس پر انہوں نے کسانوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

ڈائریکٹر موصوف نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں ڈرٸیکٹر ایگریکلچر کا عہدہ سنبھالا ہے اور اسی لۓ انہوں نے یہ دورہ کیا ہے تاکہ وہ اس سپاٸس پارک میں زعفرآن اُگانے والے زمینداروں کو دی جانے والی سہولیات کا جاٸزہ لے سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد زمینداروں سے یہ جاننا بھی تھا کہ وہ کس حد تک اس سپاٸس پارک سے فاٸدہ حاصل کر پاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.