ETV Bharat / state

کیچڑ سے بھری خستہ حال سڑک، عوام کے لیے پریشان کن - وصورا، پالپورہ سڑک انتہائی خستہ

ضلع پلوامہ کے وصورا، پالپورہ اور ملحقہ دیہات کو خستہ حال سڑک کے باعث عبور و مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کیچڑ سے بھری خستہ حال سڑک، عوام کے لیے پریشان کن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 7:56 PM IST

کیچڑ سے بھری خستہ حال سڑک، عوام کے لیے پریشان کن

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں وصورا، پالپورہ علاقے کو شٹھ گاؤں سے جوڑنے والی رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ خستہ حال سڑک کے باعث عوام کو عبور و مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے سڑک کو برفباری سے قبل قابل آمد و رفت بنائے جانے کی اپیل کی ہے کہ عوام کو سرد ایام میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وصورا، پالپورہ - شٹھ رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ حالیہ دنوں ہوئی بارشوں کے سبب سڑک پر اس قدر کیچڑ جمع ہے کہ لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ثابت ہو رہا ہے۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ وصورا، پالپورہ سمیت ملحقہ دیہات کو شٹھ علاقہ سمیت ضلع صدر مقام سے جوڑنے والی اس اہم رابطہ سڑک پر پڑانسپورٹ کا گزر بھی ناممکن ہو چکا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع پانی جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ کیچڑ کے باعث اس پر سے گاڑیاں بھی نہیں گزر سکتی۔

مزید پڑھیں: Awantipora Chursoo Road Dilapidated چرسو ٹوکنہ رابطہ سڑک خستہ حال، عوام پریشان

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سرما میں برفباری کے باعث سڑک پوری طرح سے آمد و رفت کے لیے بند ہو سکتی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے برفباری سے قبل ہی سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے کہ تاکہ عوام کو مشکلات سے کچھ حد تک راحت نصیب ہو سکے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خستہ حال سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے انہوں نے محکمہ محکمہ جات کے افسران سے رابطہ قائم کیا، کئی دروازے کھٹکھٹائے، تاہم اس کے باوجود عوامی مشکلات کا ازالہ نہیں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.