ETV Bharat / state

Pulwama Link Roads Dilapidated: لاسی پورہ، نوپورہ پائین رابطہ سڑک انتہائی خستہ - پلوامہ کے کئی علاقوں کی رابطہ سڑکیں خستہ

جنوبی کشمیر South Kashmir کے لاسی پورہ - نوپورہ پائین علاقے کے باشندوں نے انتظامیہ سے خستہ حال رابطہ سڑک کو قابلِ آمد ورفت بنانے کی اپیل کی ہے۔

لاسی پورہ، نوپورہ پائین رابطہ سڑک انتہائی خستہ

author img

By

Published : Jul 19, 2022, 2:37 PM IST

پلوامہ: وادی کشمیر میں سرما کے دوران دیگر اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور میگڈمائزیشن کا عمل شروع کیا جاتا ہے۔ Macadamisation of Roads in Kashmir محکمہ تعمیرات عامہ سمیت انتظامیہ کی جانب سے بیشتر علاقوں اور قصبہ جات میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیے جانے دعویٰ کیا جاتا ہے تاہم زمینی حقائق اس کے بر عکس نظر آ رہے ہیں۔

لاسی پورہ، نوپورہ پائین رابطہ سڑک انتہائی خستہ

ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں کی رابطہ سڑکیں خستہ حال ہو چکی ہیں جن پر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔ Dilapidated Link Roads Irks Pulwama Residentsضلع کے لاسی پورہ - نوپورہ پائین سڑک کی حالت بھی دیگر کئی علاقوں کی سڑکوں کی طرح کافی خستہ ہو چکی ہے۔ رابطہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں بارشوں کا پانی جمع ہوتا ہے جو راہگیروں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے باعث عذاب بنا ہوا ہے وہیں یہ گندا پانی گھروں میں بھی داخل ہو رہا ہے جس سے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی بار سڑک کی خستہ حالی انتظامیہ کی نوٹس میں لائی تاہم آج تک اس سڑک پر کسی طرح کا کوئی بھی تعمیراتی کام انجام نہیں دیا گیا۔ Pulwama Link Roads Dilapidatedلاسی پورہ کے باشندوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس سڑک کو قابلِ آمد و رفت بنائیں تاکہ لوگوں کو راحت پہنچ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.