ETV Bharat / state

DGP Dilbagh Singh Visits Tral ہم سب کو امن کا پہرے دار بننا ہوگا، پولیس سربراہ - دلباغ سنگھ کا دورہ ترال

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ اب کشمیر کا ماحول بدل گیا ہے اور یہاں امن کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو امن کا پہریدار بننا چاہیے اور ملک دشمن طاقتوں کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہیے، کیونکہ جو نوجوان اس راستے پر چلے وہ اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے۔Situation In Kashmir

Dilbagh Singh in Tral
Dilbagh Singh in Tral
author img

By

Published : Dec 21, 2022, 4:31 PM IST

ترال:عسکریت پسندی کا راستہ اپنانے والے نوجوانوں کو قومی دھارے میں آنے کی اپیل کرتے ہوئے ڈی جی پولیس دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں کو دہرانا نہیں چاپیے، بلکہ مستقبل کی فکر کرنی چاہیے۔ دلباغ سنگھ نے آج جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے اور ایک پولیس پبلک دربار کی صدارت کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ DGP Dilbagh Singh Visits Tral

ہم سب کو امن کا پہریدار بننا ہوگا، پولیس سربراہ

انہوں نے کہا کہ کبھی ترال علاقے عسکریت پسندی کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا،لیکن پولیس اور پبلک کے اشتراک سے اب یہاں کے حالات بدل گئے ہیں اور اب یہاں امن کا ماحول پیدا ہوا ہے اور یہ علاقہ عسکریت پسندی سے پاک ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں یہ سب کچھ برداشت نہیں کرسکتی کیونکہ وہ خون خرابے کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔Tral Hot bed Of Militancy

دلباغ سنگھ نے کہا کہ ہمیں امن کے دشمنوں کے منصوبوں کو خاک میں ملانا ہوگا کیونکہ اب لوگ اس پروپگنڈہ کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے جس کے تحت نوجوانوں کو زندگی کی قیمت چکانی پڑھ رہی ہے۔DGP Appeals Youth to shun path of violence

دلباغ سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سب کو امن کا پہریدار بننا چاہیے اور ملک دشمن طاقتوں کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہیے، کیونکہ جو نوجوان اس راستے پر چلے وہ اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے اور ان کو اس کی قیمت چکانی پڑی۔ انہوں نے کہا ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ کہ کس طرح امن وامان کا ماحول پیدا ہو اور اس کے لیے راہ ہموار ہو سکے۔

مزید پڑھیں: Security Situation In Kashmir تقریباً تمام عسکری تنظیموں کا صفایا کردیا گیا، پولیس سربراہ

پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ترال میں پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کیا اور ایک بڑے عوامی دربار کی صدارت کی۔ اس موقع پر اے ڈی جی پی وجے کمار، اے ڈی جی پی ارمڈ سید جاوید گیلانی اور ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف بھی موجود تھے۔New Police Building inauguration in Tral

اس موقع پر ترال کے سبھی دیہات سے آئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت کی اور اپنے اپنے مسائل بیان کئے۔ مقامی لوگوں نے ترال میں بھی اسپیشل پولیس بھرتی اور دیگر مطالبات پیش کیے، جن پر موصوف نے ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عوامی جلسے سے ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، اسٹیزن کونسل کے فاروق ترالی، ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ اور گجروبکروال کانفرنس کے چودھری یاسین پوسوال نے بھی خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.