ETV Bharat / state

ترال: پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے عوام کو مشکلات

جنوبی کشمیر کے ترال قصبہ میں پنگلش نامی علاقے کو صاف پانی مہیا کرنے کی غرض سے ایک اسکیم شروع کی گئی، تاہم چار سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک پروجیکٹ کا کام مکمل نہ ہو سکا۔

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 5:44 PM IST

ترال: پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے عوام کو مشکلات
ترال: پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے عوام کو مشکلات

عوام کو راحت رسانی اور بنیادی ضروریات بہم پہنچانے کے سرکاری بلند و بانگ دعوے ترال کے پنگلش علاقے میں سراب ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس علاقے میں سنہ 2016میں مقامی آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کی غرض سے ’’جل شکتی ابھیان‘‘ کے تحت پائپیں بچھانے کے علاوہ مشینری بھی نصب کی گئی۔

تاہم نا معلوم وجوہات کی بناء پر طویل عرصہ گزرنے کے باوجود پروجیکٹ کو مکمل نہیں کیا گیا اور علاقے کے لوگ اب بھی صاف پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔

لاکھوں روپے مالیت کا سامان یوں ہی پڑا رہنے سے زنگ آلود ہو چکا ہے اور متعلقہ محکمہ جات خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے متعلقہ محکمہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تاہم مذکورہ افسر سے رابطہ قائم نہ ہو سکا۔

پنگلش ترال علاقے میں عوام کا مطالبہ ہے کہ پانی جیسی بنیادی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے پروجیکٹ کا کام جلد از جلد مکمل کرکے علاقے کے لوگوں کو درپیش مشکلات سے بچایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.