ETV Bharat / state

ترال کے نودل میں ندی پر تعمیر ڈھانچے کو مسمار کیا گیا - سرکاری زمین پر قبضہ کے خلاف کارروائی

سرکاری زمینوں سے ناجائز قبضہ کو ہٹانے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے انتظامیہ نے ترال میں ایک مشہور ندی پر بنے تعمیراتی ڈھانچے کو ہٹا دیا ہے۔

ترال کے نودل میں ندی پر کھڑے ڈھانچے کو مسمار کیا گیا

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 4:06 PM IST

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن سے تین کلومیٹر دور نودل کے مقام پر ایک ندی پر چند لوگوں کی جانب سے ناجائز قبضہ جمانے کی شکایات کے بعد یہاں انہدامی مہم شروع کی گئی جس دوران ایک دکان سمیت کئی ڈھانچے منہدم کیے گئے۔

ترال کے نودل میں ندی پر کھڑے ڈھانچے کو مسمار کیا گیا

تاہم انہدامی مہم سے متاثر مقامی جاوید احمد نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ غیر جانبداری سے کام لے رہا ہے کیونکہ اثر و رسوخ والے افراد کو نہیں چھیڑا جا رہا ہے اور مار غریبوں کو جھیلنی پڑ رہی ہے۔

انہدامی مہم کی قیادت کر رہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے میڈیا کو بتایا کہ 'اس ندی سے ایک وسیع اراضی کو آبپاشی ہوتی ہے اور اس پر ڈھانچے تعمیر کرنے سے ندی کی ہیئت ہی بدل گئی تھی، انہوں نے مزید بتایا کہ انتطامیہ کہچرائی پر قبضہ جمانے کی اجازت نہیں دے گی اور یہ مہم جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.