ETV Bharat / state

پانپور: ڈرینیج کی خستہ حالی سے عوام پریشان

ضلع پلوامہ کے نملہ بل پانپور کے لوگوں نے ڈرینیج کی خستہ حالی کو لے کر انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔

پانپور: ڈرینیج کی خستہ حالی سے عوام پریشان
پانپور: ڈرینیج کی خستہ حالی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 12:54 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نملہ بل پانپور کے لوگوں نے کہا کہ 'آج سے دس سال پہلے مذکورہ علاقے میں ایک ڈرین سسٹم تعمیر کیا گیا تھا لیکن ڈرینیج کی کبھی صفائی ستھرائی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے ڈرینیج سسٹم مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور اس ڈرین میں پانی جمع ہو چکا ہے جس سے کافی بدبو آتی ہے اور علاقے میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

پانپور: ڈرینیج کی خستہ حالی سے عوام پریشان

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ڈرین میں گندگی اور کوڑاکرکٹ کے ڈھیر موجود ہونے کے علاوہ غیر ضروری گھاس پھوس ہے جس سے یہ ڈرین مکمل طور منہدم ہو چکی ہے اور اس ڈرین سے خارج ہونے والا پانی ایک جگہ رک جانے سے علاقے کے لوگوں کے لیے یہ ڈرین وبال جان بن چکی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کئی بار یہ شکایت انتظامیہ کے افسروں تک پہنچائی گئی ہے۔ اگر چہ افسروں نے یقین دہانی بھی کی لیکن زمینی سطح پر کچھ نہیں کیا گیا ہے۔'

لوگوں نے مزید کہا کہ 'جہاں ایک طرف کورونا وائرس جیسی بیماری سے لوگ پریشانی کے عالم میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ وہیں اس گندگی کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔'

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ 'علاقے کے اس ڈرینیج سسٹم کو ٹھیک کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو راحت محسوس ہو سکے۔ اگر انتظامیہ نے ان کی طرف توجہ مرکوز نہیں کی تو وہ سڑکوں پر نکل کر پُر تشدد احتجاج کرنے پر مجبور ہو جاٸیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.