پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ چاٹہ پورہ شیخ محلہ شیخ محلہ کے لوگوں نے آج اپنا خاموش احتجاج درج کیا۔ علاقے میں بارش اور علاقہ سے نکلنے والے پانی کی نکاسی کا کوئی بہتر انتظام نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے آج انتظامیہ کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔ اگرچہ علاقے میں محمکہ آر اینڈ بی کی جانب سے حال ہی میں پانی کی نکاسی کے لئے ڈرینیج سسٹم بنایا گیا تاہم اس ڈرینیج سسٹم سے پانی کی نکاسی نہیں ہورہی ہیں اور علاقے میں آج معمولی بارش ہونے کی وجہ سے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔
اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جونہی معمولی بارش ہوتی ہے تو علاقے میں پانی جمع ہوجاتا ہے کیونکہ پانی کی نکاسی کے لیے کوئی ڈرینیج سسٹم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آر اینڈ بہ نے علاقہ کے پانی کی نکاسی کے لیے ڈرینیج سسٹم تعمیر کیا ، تاہم ڈرینیج سسٹم اس طرح تعمیر کیا گیا کہ نہ تو اس ڈرینج سسٹم سے علاقے کا پانی اور نہ ہی بارشوں کا پانی نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معمولی بارش ہونے کی وجہ سے علاقہ کی سڑک میں پانی جمع ہوجاتا جس کی وجہ سے لوگوں کو چلانے پھرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے اسکولی بچوں کو بھی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں: Defunct Drainage System in KP Road کے پی روڈ اننت ناگ ڈرینیج نظام مفلوج، مسافر پریشان
انہوں نے کہا کہ جو ڈرینیج سسٹم محمکہ آر اینڈ بی نے تعمیر کیا وہ علاقہ کے لئے بے سود ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلہ کی طرح غور کرے۔